سینئر صحافی مدثر مرزا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

روزنامہ جنگ کراچی چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی اور سینئر صحافی مدثر مرزا دل کا دورہ پڑنے سے 70 برس کی عمر میں چل بسے۔
مدثر مرزا کے بیٹے نے واثق مرزا نے والد کی وفات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس وقت اسلام آباد میں ہوں جب والد کے انتقال کی خبر ملی ہے۔
بیٹے کے مطابق والدہ کے ساتھ اسلام آباد سے کراچی پہنچ رہا ہے، تدفین کا وقت بعد میں بتائیں گے، مدثر طویل عرصہ سے روزنامہ جنگ کراچی سے وابستہ تھے۔
