شائقین کرکٹ کے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے پر عائد پابندی ختم

انگلینڈ کے کرکٹ گراؤنڈز میں شائقین کے بیٹھ کر میچ دیکھنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
کرکٹ گراؤنڈز میں شائقین کی آمد پر پابندی کورونا وبا کی وجہ سے عائد کی گئی تھی جو کہ اب ختم کردی گئی ہے ۔ویکسی نیشن کے ذریعے ملک میں وبا پربڑی حدتک قابو پائے جانے کے بعدتفریحی سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں۔
دوسری جانب کورونا کی بھارتی قسم بھی برطانیہ میں زندگی معمول پرلانے میں بڑی رکاوٹ ہے اور برطانیہ میں کورونا کیسز کے تقریباً 75 فیصد نئے کیسز بھارتی قسم کے ہیں۔
برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کیسز میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ برطانوی ریڈیو کی44 سالہ میزبان لیزا شاکی ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں پھٹکیاں پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

Back to top button