شادی رسک ہے،چاہے پسند کی ہو یا ارینج

معروفپاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہاہے کہ شادی ایک خطرہ یا رِسک ہے۔

سوشل میڈیا پراداکارہ سجل علی کے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوکلپ میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں یا ارینج میرج زیادہ بہتر ہے؟جس پر سجل کا کہنا تھا کہ ’میں پسند کی شادی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں مجھے محبت پر اور محبت کی شادی پر یقین ہے، لیکن میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ شادی صرف ایک رِسک ہے چاہے تو پسند کی ہو یا ارینج ہو‘۔

واضح رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر کی اہلیہ ہیں اس جوڑی کو پچھلے ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں دیکھا گیا جسکی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کے آئے دن چرچے ہوتے ہیں تاہم سجل اور احد ان افواہوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Back to top button