شادی میں شرکت کےلیے فیس ادا کریں

ایک امریکی دلہن نے اپنی شادی کے اخراجات پورے کرنے کےلیے میں شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں سے داخلہ فیس لینے کا مطالبہ کیا۔
ایک 19 سالہ دُلہن کی کزن نے سوشل میڈیاپر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میری کزن کی شادی ہونے والی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی شادی میں آنے والے مہمانوں سے 50 ڈالر کی رقم چارج کریں گی‘۔
لڑکی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’وہ انہیں پیسے آن لائن ایپ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں جس سے کسی کو بھی دقت نہیں ہوگی بعد ازاں جو شخص انہیں پیسے بھیج دے گا وہ اسے خصوصی مہمانوں کی فہرست میں شامل کرلیں گی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا بنیادی مقصد یہ ہوگا کہ جب دوسرے مہمان تقریب میں شرکت کےلیے رقم ادا کر رہے ہوں گے تو آپ کو لائن میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
دُلہن کی کزن نے مزید بتایا کہ میں نے شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے فیس ادا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد دُلہن نے ان کے والدین سے رابطہ کرلیا۔
دُلہن کی کزن کا کہنا تھاکہ میری کزن اپنی شادی کے تقریب میں ہونے والے اخراجات کو فیس کے ذریعے واپس حاصل کرنا چاہ رہی تھی، یہ بہت غلط بات ہے اسی لیے میں نے اس کی شادی میں جانے سے انکار کردیا حالانکہ میرے والدین میری انٹری فیس دینے کو تیار تھے لیکن س کے باوجود بھی میں نے انکار ہی کیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں یہ روایت چلی آرہی ہے کہ شادی کی تقریب کے موقع پر آنے والے مہمان اپنی خوشی سے دولہا اور دلہن کو رقم اور تحفے تحائف دیتے ہیں لیکن شادی پر ہونے والے اخراجات کو آنے والے مہمانوں سے رقم مانگ کر پورے کرنا ایک عجیب سا واقعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button