شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا نام فائنل کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی نومولودصاحبزادی کا نام رکھ دیا۔ انہوں نے 15 فروری کو ٹویٹر میں پانچویں بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو بھی اس خوشی کا حصہ بنانے کے لیے ننھی پری کا نام تجویز کرنے کو کہا تھا۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹر میں ہی اب اعلان کردیا ہے کہ انہوں نے ننھی پری کا نام فائنل کرلیا ہے۔ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘ہماری بچی کےلیے آپ سب کے نام اور تجاویز پڑھ کر میں محظوظ ہوا اور آپ کا شکریہ’۔


ننھی پری کے نام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘سسپنس ختم ہوچکا ہے اور ہم ارویٰ نام رکھ رہے ہیں’۔ شاہد آفریدی نے اس نام کی تجویز دینے والے مداحوں کو مخاطب کرکے انہیں مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا۔
ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ‘ارویٰ عربی نام ہے اور اس کا مطلب خوب صورتی، مطمئن اور تازہ کے ہیں’۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے 15 فروری کو بیٹی کے نام کے حوالے سے کہا تھا کہ ‘یہ میرے مداحوں کےلیے ہے، جیسا کہ آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ میری بیٹیوں کے نام کا آغاز ’اے‘ سے ہو رہا ہے (لہٰذا) آپ لوگ ہمارے نئے مہمان کےلیے ’اے‘ سے نام کی تجاویز دیں’۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘آپ کے تجویز کردہ نام میں سے جس کا انتخاب میں کروں گا اسے انعام ملے گا!’
ساتھ ہی سابق آل راؤنڈر نے اپنی چاروں بیٹیوں اقصیٰ، عنشہ، اجوا، اسمارہ کے نام بھی بتا دیے تھے۔
بعد ازاں ٹویٹر میں سابق اسٹار کو فالو کرنے والے صارفین نے مختلف نام تجویز کیے تھے اور شاہد آفریدی کو مبارک باد دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button