شاہد خاقان کا نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب آرڈیننس عدالتوں اور سینیٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ، حکومت آرڈیننس کو صرف حکومتی چوری بچانے کیلئے استعمال میں‌لا رہی ہے ، چیئرمین نیب ریٹائر ہو چکے، اس حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ملک میں اس وقت احتساب کا سرکس گرم ہے ، ملکی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ، کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو ریٹائرڈ ہوئے 4 دن گزر گئے ہیں ، نہ مشاورت کا عمل شروع ہوا نہ ہوگا تاحیات یہی چیئرمین نیب سند رہیں گے ، حکومت نے جو بھی کھیل تماشے یا اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کرنی ہے وہ اسی چیئرمین نیب کے ذمہ ہے ، آج کسی کو ملکی حالات کی پرواہ نہیں ، آج کوئی ملک میں مہنگائی کی پرواہ نہیں کرتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہی کی طرف گامزن ہے ، وزیراعظم کو پرواہ ہے نہ ہی وزراء کو، جمعہ کی شام کو نیب آرڈیننس آیا ہے، اسےعدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا، نیب آرڈیننس سینیٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 16 اکتبوبر کو پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ہے، پیپلزپارٹی خود پی ڈی ایم چھوڑ کرگئے، اپوزیشن کے معاملات پر پیپلزپارٹی سے مشاورت ہوتی ہے مگر پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔

Back to top button