شرح سود کو 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو برقرار رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، شرح سود کو 15 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 19 سے 20 فیصد پر رہنے کی توقع ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، سیلاب کی وجہ سے رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ سیلاب سے قبل معاشی نمو 3 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان تھا۔
