’’شف شف والی سرکار کا انگریزی ورژن بھی آ گیا‘‘

پاکستان سمیت عالمی سطح پر مشہور شف شف سرکار کے نام سے مشہور پیر حق خطیب بین الاقوامی سطح پر بھی جانے جاتے ہیں، پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ آئے روز اپنے سٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں رہتے ہیں، اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک پھونک سے بیماروں کو صحت یاب کر دیتے ہیں اور ان کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں۔انہی سے متعلق ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انگریز پیر حق خطیب کی نقل کر رہے ہیں ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ جملوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ شف شف سرکار اب گوروں میں بھی مقبول ہے، سردار شفقت علی خان لکھتے ہیں کہ انگریزوں نے پاکستانی کمپنی کی فرنچائز لینا شروع کر دی ہیں، پاکستان ترقی کر نہیں رہا بلکہ ترقی کر چکا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ شف شف کا انگریزی ورژن ہے، حیدر نامی صارف لکھتے ہیں کہ شف شف والے سرکار اب انگریزی ورژن میں بھی دستیاب ہے، واضح رہے کہ پیر آف بلاوڑہ کی درگارہ راولپنڈی کے نواحی قصبے کوٹلی سٹیشن میں واقع ہے اور ان مرید ملک بھر میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف اینکر پرسن کی جانب سے مولانا حق خطیب کی کرامات کو شعبدہ بازی قرار دیا گیا تھا اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے لائی گئی تھیں جس سے سوشل میڈیا پر ان کیخلاف کافی دنوں تک محاذ گرم رہا، اینکرپرسن نے حق خطیب کو ان کی درگاہ پر مناظرے کا چیلنج بھی کیا جس پر حق خطیب نے اپنے دلائل دیئے، اس موضوع پر سوشل میڈیا میں کافی دیر افواہوں کا بازار گرم رہا۔
