شہرلاہورمیں سردی کی شدید لہر بدستور برقرار

باغات کے شہر لاہور میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئےہیں، حد نگاہ کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔
لاہور میں صبح کے وقت ہی دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، شدید دھند دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے نظام زندگے بھی درہم برہم ہوگیا، شہر کے خارجی و داخلی راستے بھی دھندلے پڑ گئے ، لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور دھند کی وجہ سے ان کے معمولات زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ اور ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔زیادہ دھند کی وجہ سے شہری جگہ جگہ آگ جلا ئے بیٹھے ہیں جس سے وہ اپنے جسم کو متحرک رکھے ہوئے ہیں۔
ٹرانسپورٹر حضرات کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ان کا کاروبار شدید مندا ہے سردی اور دھند کی وجہ سے لوگ گھروں سے کم نکلتے ہیں ۔دھند میں اضافہ کے وجہ سے حد نگاہ میں بھی کمی آئی ہےجس کی وجہ سے ہم سارا سارا دن بیٹھے رہتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ 500 کا چالان 5000 کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم ٖغریب لو گ جائیں توجائیں کہاں ۔تاہم جرمانوں میں اضافہ کی وجہ سے آج گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ملک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہرمیں کم سےکم درجہ حرارت5 اور زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔، شہر میں 3 جنوری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
