شہزادہ ہیری اور میگھن کو ’عبوری عرصہ‘ فراہم کرنے پر اتفاق

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن کو ’عبوری عرصہ‘ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں وہ کینیڈا اور برطانیہ میں وقت گزار سکیں گے۔
ملکہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق وہ ان دونوں کی جانب سے خود مختار زندگی گزارنے کی خواہش کی ’مکمل حمایت‘ کرتی ہیں تاہم وہ اس پر دونوں کی کل وقتی طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہنے کو ترجیح دیتیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حتمی فیصلے کر دیے جائیں گے۔شاہی خاندان کی جانب یہ اعلامیہ سینیئر اراکین کے ایک اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جس میں شہزادہ ہیری اور میگھن کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شہزادہ ہیری اور میگھن کی جانب سے سینیئر شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان سامنے آیا تھا۔ملکہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینڈریگھم میں ہونے والی بات چیت ’انتہائی مثبت‘ رہی جن میں شہزادہ چارلس اور ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیمز بھی موجود تھے۔ملکہ نے کہا کہ میں اور میرا خاندان ہیری اور میگھن کی بطور نوجوان جوڑے ایک نئی زندگی بنانے کی خواہش کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
شاہیان کا مزید کہنا تھا کہ حالانکہ ہم چاہتے تھے کہ وہ کل وقتی طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہتے تاہم ہم ان کی بطور خاندان ایک مزید آزادانہ زندگی بسر کرنے کی خواہش کا احترام کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ ہمارے خاندان کا ایک اہم حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن کو کینیڈا اور برطانیہ میں زندگی بسر کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیری اور میگھن یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ اپنی نئی زندگیوں میں سرکاری خزانے سے منحصر نہیں رہیں گے۔
اس ہنگامی اجلاس کی ضرورت اس وقت پڑی جب گزشتہ بدھ کو ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے شاہی خاندان کو اپنے اس بیان سے حیران کر دیا جس میں انھوں نے ’سینیئر شاہی حیثیت سے دستبردار‘ ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور ’ایک نیا کردار نبھانے‘ کے حوالے سے بات کی تھی جس میں وہ مالی طور پر آزاد ہوں گے اور برطانیہ اور شمالی امریکہ میں وقت گزاریں گے۔
یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیمز کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ سامنے آیا تھا جس میں ان کی جانب سے ایسے ’جھوٹے دعوؤں‘ کی تردید کی گئی تھی جن کے مطابق ان کا آپس کا رشتہ اس لیے متاثر ہوا کیونکہ شہزادہ ولیمز شہزادہ ہیری پر ’دھونس جمایا‘ کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اشتعال انگیز زبان ناگوار ہونے کے ساتھ ساتھ ’نقصان دہ‘ بھی ہے۔ کیونکہ وہ اس سے قبل ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

شاہیدوسری جانب کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے گلوبل نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جوڑے کی کینڈا منتقلی کے حوالے سے کوئی ’بات چیت‘ نہیں ہوئی ہے اور نہ ان کی سکیورٹی کے مسائل یا کینیڈا کی عوام پر ان کی منتقلی سے پڑنے اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔اس فیصلے کے حوالے سے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے شاہی خاندان کے کسی بھی رکن سے مشورہ نہیں کیا تھا تاہم ان کے مطابق یہ فیصلہ ‘متعدد مہینوں کی سوچ بچار’ کے بعد سامنے آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button