شہید پائلٹ نعمان اکرم نے طیارے سے ایجکٹ نہ کر کے کئی جانوں کو بچا لیا

اسلام آباد شکرپڑیاں کے جنگل میں ایف 16طیارے کے المناک حادثے میں یہ بات سامنے آئی ہے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نےطیارے سے ایجکٹ نہ کر کے اپنی جان کا نذرانہ دے کرنہ صرف آبپارہ مارکیٹ،پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اور سرینا ہوٹل اور کئی جانوں کو بچایا بلکہ انہوں نے قیمتی ملکی اثاثہ ایف 16 بچانے کی بھی بھرپورکوشش کی.
اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔ تاہم اب ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے ایجکٹ نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے کئی شہریوں کی زندگی اور اہم عمارتوں کو بچانے کے لیے جامِ شہادت نوش کیا۔انہوں نے اپنی جان دے کر آبپارہ مارکیٹ،پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اور سرینا ہوٹل کو بچایا اورونگ کمانڈر طیارے کو شکرپڑیاں کی طرف جنگل میں لے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نعمان اکرم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
https://twitter.com/hamzashafqaat/status/1237703998267961344?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237703998267961344&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2020-03-11%2Fnews-2295933.html
اس کے علاوہ بھی دیگر صارفین و صحافیوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے شہری آبادی کو بچانے کی خاطر ایجکیٹ نہیں کیا۔ایک صارف نے کہا کہ نعمان اکرم ایجکیٹ کر کے اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن انھوں نے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی ان کے طرزِ عمل نے راشد منہاس کی یاد تازہ کر دی۔
Rest in Peace tiger!! You saved many lives today even when you had a chance to eject and save yourself. You kept the legacy of Rashid Minhas. Proud of you Wing Commander Noman Akram!! #PAF #Islamabad pic.twitter.com/ZHGpXARCed
— Umer Inam (@UmerInamPk) March 11, 2020
ایک صارف نےکہا کہ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ نعمان اکرم کے پاس ایجکٹ کرنے کے لیے کافی وقت موجود تھا لیکن انہوں نے طیارے کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے ایجکٹ نہیں کیا۔جبکہ فخر عالم نے بھی شہید پائلٹ کو سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے ان کے ایجکٹ نہ کرنے کے اقدام کو سراہا۔
As an aviator it breaks my heart & deeply saddens me to see a plane crash & pilot die. Today
WC Noman Akram, OC-9 Griffins Squadron embraced martyrdom today when his F-16 went down in Islamabad. An ace pilot. He stayed with the plane & didn’t eject. Salute & respect. R.I.P sir pic.twitter.com/irghJe2A2i— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) March 11, 2020
