شیخ رشید نے پڑوسیوں کے ڈر سے شادی نہیں کی

سیاسی و سماجی حلقوں میں اکثر شیخ رشید کی کنوارے رہنے اور شادی نہ کرنے کی وجہ موضوع بحث رہتی ہے۔ شیخ صاحب کے شادی نہ کرنے کی کئی توجیحات بیان کی جاتی ہیں لیکن اب وفاقی وزیر ریلوے نے خود اپنے شادی نہ کرنے کی ایسی وجہ بیان کی ہے کہ سننے والوں کے سر بھی شرم سے جھک جایئں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک آڈیو کال میں شیخ رشید کا بتانا ہے کہ پڑوسیوں کے ڈر کی وجہ سے انھوں نے شادی نہیں کی۔ کہنے لگے کہ بندہ اس عمر شادی کرکے خود باہر کام پر جائے اور پیچھے سے پڑوسی مزے کریں۔ کیا فائدہ ایسی شادی کا۔ میں نے شادی اپنے لئے کرنی ہے پڑوسیوں کے لیے نہیں۔
وکی لیکس کی طرح ٹک ٹاک لیکس کا سلسلہ ھنوز جاری ہے۔ وکی لیکس سے تو مختلف سیاستدانوں کے سیاسی اور مالی معاملات سامنے آتے تھے تاہم حریم شاہ کے جاری کردہ ٹک ٹاک لیکس نے تو ہمارے ننگے سیاستدانوں کو بالکل ہی ننگا کر دیا ہے۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے شیخ رشید کی ویڈیو کال لیک کرنے کے بعد ان کی ایک آڈیو کال بھی جاری کر دی ہے۔ ٹوئٹر پر حریم شاہ کے نام سے منسوب اکاﺅنٹ سے جاری ایک مبینہ آڈیو کال میں شیخ رشید اور حریم شاہ آپس میں مزے لے کر بڑی فرینک گفتگو کر رہے ہیں۔ آڈیو کال میں شیخ رشید حریم سے کہتے ہیں کہ مجھے صبح 7 بجے کام پر جانا ہوتا ہے، اکیلے آدمی کے بہت سارے مسائل ہوتے ہیں۔جس پرحریم شاہ شیخ رشید سے سوال کرتی ہیں کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اس سوال پر شیخ رشید کہتے ہیں ’ اب شادی کیا کرنی ہے ، اب پڑوسیوں کیلئے شادی تو نہیں کرنی کہ خود بندہ کام پہ نکل جائے اور پیچھے سے پڑوسی مزے کریں۔‘
حریم شاہ کی طرف سے تین منٹ سے زائد دورانیہ کی آڈیو کال میں سے صرف 20 سیکنڈ کی آڈیو کال ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ہے جبکہ آڈیو کال میں کالر کی شناخت کا چھپانے کیلئے ایک سٹکر استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن آواز بھی شیخ رشید کی ہے اور حریم شاہ کے موبائل کی سکرین پر نام بھی شیخ رشید کا ہی آرہا ہے۔ شیخ اور حریم کے مابین ہونے والی یہ گفتگو حریم شاہ کے نام سے ہی منسوب ٹویٹر آئی ڈی سے شئیر کی گئی ہے۔ حریم شاہ نے بقیہ گفتگو کی آڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کی لیکن جتنی گفتگو اپ لوڈ کردی گئی ہے وہ بھی کسی دھماکے سے کم نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی ایک ویڈیو کال بھی لیک کی گئی تھی۔ جس میں شیخ رشید کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ تو ماضی میں مجھے ننگا ہوکر بھی دکھاتے رہے ہیں اور اب لفٹ ہی نہیں کروا رہے۔ شیخ رشید کی ویڈیو کال لیک کرنے کے بعد ایک انٹرویو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری شیخ صاحب سے بات ہوئی وہ مجھ سے کافی ناراض تھے، سوشل میڈیا پر مجھ پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے جسکا میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتی۔ میں ہر جگہ سچائی سے مقابلہ کرونگی۔
بعد ازاں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، کیونکہ انھوں نے میری لاہور والی ایک دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔ وہ میرے بہنوئی ہیں اس لیے مجھے دوسرے لوگوں کے ساتھ تصویریں بنوانے سے روکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید میرے سامنے آئیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے حلفاً اس بات کی تردید کریں۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے علاوہ سب وزیروں کی ایسی حرکتیں ہیں کہ میں سامنے لاؤں تو آپ پریشان ہوجائیں گے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ بہت سی ویڈیوز میں نے عمران خان صاحب کی وجہ سے ہولڈ کی ہوئی ہیں۔
تاحال ہمسایوں کے ڈر سے شادی نہ کرنے والی آڈیو لیک ہونے کے بعد سے شیخ رشید کی طرف سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور وہ میڈیا سے بھی دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اب ایسی خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس بہت سے وزرا اور سرکاری افسران کی ویڈیوز موجود ہیں ، دونوں خواتین کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے بعد ایک یوٹیوب چینل بنائیں گی جس پر وہ گاہے بگاہے سیاستدانوں اوراعلیٰ بیوروکریٹس کے کارنامے سامنے لاتی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button