شیخ رشید کا صدرعلوی کے بیک ڈور مذاکرات کا دعویٰ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےصدر مملکت عارف علوی کے بیک ڈور مذاکرات کر دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے بیک ڈور مذاکرات صدر عارف علوی کے ساتھ چل رہے ہیں تو چلنے چاہئیں، سیاستدان سیاست کے دروازے کبھی بند نہیں کرتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیک ڈور مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات عارف علوی کے ساتھ چل رہے ہیں تو چلنے چاہئیں، سیاستدان سیاست کے دروازے کبھی بند نہیں کرتا اور دنوں چیزیں متوازی چل رہی ہیں، اپنے حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، حق کے لیے عوام سڑکوں پر ہے اور عمران خان نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ سات مہینے کوشش کی ہے جس میں انہوں نے گولیاں بھی کھائی ہیں۔

انہوں نے کہاصدقے جاؤں بلاول صدر مملکت کو دھمکی دے رہا ہے، وزیر خارجہ دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہوکر جائے، اسلام آباد میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی خبریں ہیں جن کو عمران خان قبول نہیں کریں گے،26نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، عمران خان کہہ چکے تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں، ہمارامطالبہ ایک ہی ہے جلد شفاف انتخابات کرائے جائیں، پہلے بھی عمران خان کو مارنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی چیئرمین کی جان کو اب بھی خطرہ ہے۔

شیخ رشید نے کہاراولپنڈی میں تاریخی اور انقلابی جلسہ ہوگا، ڈاکٹرز نےعمران خان کو کہا ہے سفر نہ کریں، عمران خان آئین و قانون کے مطابق الیکشن چاہتے ہیں، 26 نومبر کو پاکستان کی سیاست بدلنے جارہی ہے، عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، کوشش ہوگی عمران خان کا خطاب مغرب سے پہلے ہوجائے۔

Back to top button