شیخ رشید کی ٹاک گرلز سے معاملات طے کرنے کی کوشش

تازہ اطلاع ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹک ٹاک گرلز کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور معاملے کو ختم کرنے کیلئے حریم شاہ سے رابطہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف حریم شاہ نے وزراء کے سکینڈلز منظر عام پر لانے کو ایک مشن قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید حکومتی وزراء کے کارنامے سامنے لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ان کی تیسری دوست سے نکاح متعہ کر رکھا ہے۔کچھ دن پہلے اس کا شیخ صاحب سے جھگڑا ہوا تھا تو انہوں نے شیخ رشید کی کچھ ویڈیوز لیک کر دیں۔ حریم نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید کی یہ ویڈیوز تو کچھ بھی نہیں ان کے پاس شیخ صاحب کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں۔جو آنے والے دنوں میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ حریم کا مزید کہنا ہے کہ شیخ رشید ان کے ساتھ رابطے میں ہیں وہ معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
حریم نے ایک تصویراپلوڈ کی ہے جس میں وہ کسی کی گود میں بیٹھی نظر آ رہی ہے۔ حریم کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں موجود شخص بھی ایک وزیر ہیں اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کی وزارت بھی میری ہی ویڈیوز سے جائے گی۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ وزیر کا نام آنے والے دنوں میں ظاہر کریں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مشاہدہ کیا جائے تو مذکورہ شخص کو پہچاننا ناممکن بھی نہیں۔ تصویر میں ان کی گود میں بیٹھی لڑکی میں ہی ہوں۔یہ میرے مشن کا حصہ ہے۔ جب بندہ کسی مشن پر ہوتا ہے تو بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔مذاق کرنا پڑتا ہے،فرینک ہونا پڑتا ہے اور کبھی گود میں بھی بیٹھنا پڑ جاتا ہے مگر ان سب باتوں کا کوئی مقصد ہوتا ہے اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے میں آخری حد تک جاتی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے علاوہ سب وزیروں کی ایسی حرکتیں ہیں کہ میں سامنے لاؤں تو آپ پریشان ہوجائیں گے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ بہت سی ویڈیوز میں نے عمران خان صاحب کی وجہ سے ہولڈ کی ہوئی ہیں۔
دوسری طرف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھولا ریکارڈ کا دعویٰ ہے کہ حریم شاہ جس شخص کی گود میں بیٹھی ہیں وہ میں ہوں کوئی اور نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ وہ وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کی آواز بننے کے لیے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ بھولا ریکارڈ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نیو ایئرنائٹ پر جشن منانے دبئی گیا تھا۔ میرے جانے کے بعدتحریک انصاف کے وزراء پر جاری حریم شا ہ کے حملوں کا جواب دینے میں واپس پاکستان پہنچ گیا ہوں۔ حریم شاہ سے منصوب ایک ٹویٹر اکاونٹ پر عمران خان کی ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے بھولا ریکارڈ کا کہنا ہے کہ میں جان قربان کر دوں گا وزیراعظم پاکستان کا نام بدنام نہیں ہونے دوں گا۔ بھولا ریکارد نے شیخ رشید کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھولا ریکارڈ میدان میں آ گیا ہے۔ جو شیخ رشید کو کچھ کہے گا میں اس کا سانس بھی پی جاوٴں گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو چاچو کہتے ہوئے بھولا ریکارڈ نے کہا کہ چاچو آپ بھی دھیان کرو اور اپنے سکینڈل کم بنواوٴ۔ واضح رہے بھولا ریکارڈ نے شیخ رشید کی ویڈیو کال لیک ہونے کے بعد حریم شاہ کی ویڈیو منظرعام پر لانے کی دھکمی دی تھی.
اس سے پہلے حریم شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ویڈیو کال منظر عام پر آئی تھی، جس کے مبینہ اکاونٹس سے وزیراعظم سمیت کئی وزراء کے راز فاش کرنے کے دعویٰ کئے جاتے رہے تاہم بعدازاں حریم شاہ نے دھمکیوں کی تردید کردی تھی۔
یاد رہے کہ بھولا ریکارڈ کو 2 سال قبل اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں بھولا ریکارڈ نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اپنی جائیدادیں بیچ دی ہیں، یہی وہ جملہ تھا جس کی وجہ سے بھولا ریکارڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور وہ ’سوشل میڈیا سٹار‘ بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button