صارفین تاحال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی سے محروم

موبائل ڈیٹا سروسز کو جمعہ کو رات گئے بحال کر دیا گیا تھا لیکن ایک دن بعد بھی اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود رہی، کیونکہ وزارت داخلہ نے ابھی تک ان پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہیں دی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں پرتشدد مظاہرے شروع ہونے کے بعد حکومت نے 9 مئی کو موبائل انٹرنیٹ کو بند اور ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا تھا جہاں توڑ پھوڑ کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی تھیں۔چار دن بعد جمعہ کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کو بحالی کے لیے کئی حلقوں کی جانب سے شدید دباؤ کے بعد وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
