ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، شاہین آفریدی پر جرمانہ

آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کر دیا ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق شاہین آفریدی بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں ۔ شاہین نے میچ کے دوران گیند فیلڈ کرتے ہی اسے بیٹر عفیف حسین کی جانب پھینکا تھا۔

Back to top button