بھارتی اینکر کو دبئی بلانے پر اماراتی شہزادی برس پڑیں

شارجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اپنی ٹوئٹ میں شہزادی ہند نے لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس ملک میں کیوں بلایا گیا؟ ، سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں ۔
ہزادی ہند مزید لکھا کہ ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز بھارت میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ سدھیر چوہدری کو 2012 میں ایک بھارتی صنعتکار سے 10 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
