مودی کی حمایت پر کنگنا رناوٹ پر سکھوں کی تنقید

مودی کی بے جا حمایت پر بھارتی سکھوں نے کنگنا رناوت کو مینٹل ہسپتال بھجوانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
سکھوں کے حوالے سے متنازع بیان دینے پر بھارت کی سیاسی پارٹی شرومانی اکالی دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے کنگنا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
منجندر سنگھ سرسا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کنگنا کی جانب سے انسٹاگرام پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ نے انسٹا گرام سٹوری پر لکھا تھا کہ سابق اندرا گاندھی نے خالصتان تحریک کے خلاف فیصلہ کن اقدام کیا ، اندرا گاندھی نے خالصتانیوں کو مچھر کی طرح کچل کر رکھ دیا تھا۔
