عامر لیاقت کی ساس نے اپنی بیٹی کی رہائی کی اپیل کردی

معروف ٹیلی ویژن اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے عامر کی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ اقبال پر اپنی بیٹی کو جھوٹے الزام پر گرفتار کروانے کا الزام لگاتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو انصاف دلوایا جائے اور فوری طور پر رہا کروایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی ذمہ دار بشریٰ اقبال ہے، جس نے نہ تو سی سی ٹی وی کیمروں سے تفتیش ہونے دی اور نہ ہی ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونے دیا تاک پتہ چلتا کہ وہ اچانک موت کے منہ میں کیسے چلے گئے۔ دانیہ کی والدہ سلمی بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بشری اقبال نے پولیس کی مدد سے میری بیٹی کو بغیر جوتوں اور کپڑوں کے گھر سے اٹھوایا جو انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے، انہوں نے کہا کہ دین کا پرچار کرنے والی بشری اقبال نے کسی تفتیش کے بغیر ہی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کو دانیہ شاہ پر ڈال دیا اور الزام یہ لگایا کہ اس نے عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک کیں جس سے دلبرداشتہ ہو کر وہ چل بسے، سلمی بی بی نے دعوی کیا کہ عامر لیاقت کی ویڈیو دانیہ نے لیک نہیں کی تھی اور یہ الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو دانیہ کے موبائل فون کا فرانزک ہوا، اور نہ ہی کوئی تفتیش ہوئی لیکن دانیہ کو لودھراں پہنچ کر گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کے بعد لوداھراں سے تعلق رکھنے والی دانیا شاہ کی والدہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ سول کپڑوں میں لوگ بغیر اجازت ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور دانیہ شاہ کو بالوں سے گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے۔ اس دوران وہ دانیہ کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ سلمی نے بتایا کہ کچھ دن تک تو ہمیں پتہ ہی نہیں چلا کہ دانیہ کو کہاں لے جایا گیا ہے اور کس تھانے میں رکھا گیا ہے، پھر بڑی مشکل کے بعد مین نے تھانے کا سراغ لگایا ہے، اور میری اپنی بیٹی سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ بشریٰ اقبال نے اپنے پیسے اور طاقت کے بل پر میری بیٹی سے ظلم اور زیادتی کی ہے۔ دانیہ کی والدہ نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں میرے ساتھ میرے اللہ کے علاوہ کوئی نہیں ہے، اسی نے مجھے ان حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا ہے، اور میں مقابلہ کروں گی، آپ سب دعا کریں، انھوں نے بتایا کہ میرے پاس اتنی رقم نہیں کہ دانیہ کے لیے وکیل کر سکوں، دودری جانب بشریٰ نے وکیلوں کو پچاس پچاس لاکھ روپے دیئے ہیں دانیہ کے خلاف کیس لڑنے کیلئے، انہوں نے بتایا کہ دانیہ کی ضمانت کروانے کے لیے مجھ سے وکیل ایک کروڑ روپے مانگ رہا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو بچایا جائے اور انصاف دلوایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی ذمہ دار بشریٰ اقبال ہے، جس نے نہ تو سی سی ٹی وی کیمروں سے تفتیش ہونے دی اور نہ ہی ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونے دیا تاک پتہ چلتا کہ وہ اچانک موت کے منہ میں کیسے چلے گئے، میری دعا ہے کہ کسی کو عامر لیاقت جیسی موت نہ آئے، جس کا کوئی پرسان حال ہی نہ ہو۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر اپنے مرحوم شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا الزام ہے، عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو پولیس نے لودھراں کے نواحی گائوں ڈانوراں میں ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
