عام انتخابات تک بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات تک تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں صرف سینی ٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سرانجام دیں گی تاہم کسی بلدیاتی ترقیاتی اسکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا اور نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔

Back to top button