عام انتخابات :کن کن حلقوں میں آج پولنگ نہیں ہورہی؟

عام انتخابات کے دوران کن کن حلقوں میں آج پولنگ نہیں ہورہی؟آئیے جانتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نگہت صدیقی کے مطابق قومی اسمبلی کی ایک نشست پر پولنگ کا عمل نہیں ہو گا جبکہ خیبرپختونخوا کے دو اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں بھی پولنگ نہیں ہو گی۔
این اے 8 باجوڑ، پی کے 22، پی کے 22 باجوڑ 4 پر پولنگ نہیں ہو گی۔ پی پی 266 رحیم یارخان 12 میں بھی پولنگ کا عمل نہیں ہو گا۔مذکورہ حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں میں الیکشن بعد میں ہوں گے جن کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہو گا۔
عام انتخابات 2024 کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ان میں سے چھ کروڑ 63 ہزار 704مرد جبکہ 5 کروڑ 93 لاکھ 22ہزار 56 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

Back to top button