علی ظفر ، فواد خان کے بدلے ویرات کوہلی کی پیشکش

پاکستانی اور بھارتی شائقین میں انوکھا مباحثہ شروع ہو گیا جس میں معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر اور اداکار فواد خان کے بدلے پاکستانی مداحوں کو ویرات کوہلی دینے کی پیش کش کر دی گئی۔

ورلڈ‌کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر ویرات کوہلی کو بھارتی شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور ان کی کم سن بیٹی کو ’ریپ‘ کو دھمکی دینے کے بعد ایک پاکستانی خاتون نے بھارتی افراد کو ٹوئٹ میں طعنہ دیا کہ اگر انہیں ویرات پسند نہیں تو وہ پھر اسے پاکستان کے حوالے کر دیں۔

پاکستانی صارف سوہا تاز کی مختصر ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ و فلم بلکہ بھارتی فلم و کرکٹ شائقین نے بھی کمنٹس کیے اور دونوں ممالک کے مداحوں کے درمیان شخصیات کے تبادلے کی بحث کا آغاز ہو گیا۔بھارتی مداحوں نے حامی بھری کو وہ علی ظفر اور فواد خان کے بدلے ویرات کوہلی پاکستان کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

کچھ بھارتی مداحوں نے تو ایک کے بدلے ایک شخصیت مانگی اور کہا کہ ویرات کوہلی کو لے جائیں اور علی ظفر کو بھارت کو حوالے کر دیں ۔کچھ بھارتی مداحوں نے پاکستانیوں کو یہ پیش کش بھی کی کہ وہ ویرات کوہلی کے بدلے بابر اعظم کو بھارت کے حوالے کریں ۔

سوشل میڈیا بحث کے دوران کچھ بھارتیوں نے پاکستانیوں کو یاد دلایا کہ ویرات کوہلی ان کی کرکٹ ٹیم کو بھی بھارتی ٹیم کی طرح برباد کردے گا۔ایک مداح نے تو اداکار فواد خان کے بدلے پوری بھارتی ٹیم پاکستانیوں کو دینے کی پیش کش کرڈالی۔

بھارتی مداح نے تو پاکستانیوں سے قوی خان، زاہد احمد، عدنان صدیقی، سمیع خان، نعمان اعجاز، مدیحہ امام اور سجل علی بھی مانگ لیے اورایک بھارتی مداح نے پاکستانیوں کو مہوش حیات اور نیلم منیر کے بدلے راکھی ساونت دینے کی پیش کش بھی کی۔

Back to top button