عمران خان کا گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم اور احتجاجی تحریک کی قیادت کا حکم

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے ختم کرنےکی ہدایت کرتےہوئے احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے کا ٹاسک دےدیا۔ عمران خان نےکہا کہ اسٹبلشمنٹ سےبات چیت کا ٹاسک انہوں نےہی دیاتھا اور اب اسٹبلیشمنٹ کےساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کےساتھ رابطےختم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کےمطابقبانی چیئرمین عمران خان نےکہا کہ اس وقت احتجاجی تحریک کےعلاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔خیبر پختونخوا حکومت ختم ہوتی ہےیا گورنر راج لگتا ہے،کشتیاں جلاکر آئینی ترمیم کےخلاف احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا ہے۔

ذرائع کےمطابق عمران خان نےوزیر اعلیٰ علی امین کو واضح کردیاہے کہ اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کا ٹاسک میں نےہی دیاتھا اب اسٹیبلشمنٹ ک ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔اسٹیبلشمنٹ نےہمارے ساتھ دھوکا کیاہے، اس کےبعد مذاکرات کے تمام راستے بند کردیےجائیں۔

ذرائع نےبتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہر صورت راولپنڈی جلسےمیں پہنچنےاور جمعرات اورجمعے کی احتجاجی ریلیوں کی تیاریوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو راولپنڈی کےبعد لاہور میں دوبارہ جلسہ کرنےکا بھی ٹاسک دےدیا ہے۔لاہور جلسے میں لائحہ عمل کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔

مخصوص نشست کیس : رجسٹرار سپریم کورٹ نے آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے سوالات پر رپورٹ جمع کرادی

Back to top button