فردوس شمیم نےبھی چرس اورافیون کےتیل کےفوائد گنوادیے

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے بعد ایک اور تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی چرس اور افیون کے تیل کے فوائد گنواتے ہوئے اسے دیگرممالک کو برآمد کرنے کی حمایت کردی۔
عمر کوٹ میں گفتگومیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت چرس اور افیون کی آئل فیکٹریوں کااستعمال کچھ ملکوں نےجائزکردیا ہے، جیسے پاکستان میں گندم ہوتی ہےاوریہ بھی برآمد کی جاسکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اِس وقت تھوڑاسا گوگل پرسرچ کرلیں تواس کی عالمی مارکیٹ میں قانونی تجارت 4 بلین ڈالرسےاوپرہےجو کہ صرف امریکا میں ایک بلین ڈالرہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے ملکی برآمدات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان برآمدات بڑھانے کی کوشش کی کررہا ہے، قانونی طورپر بھنگ کا تیل بیچا جاسکتا ہے تواس میں برائی نہیں سمجھتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارآفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لوگوں سے پشتو زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہر سال بڑی مقدار میں چرس اور افیون جلا دی جاتی ہے، دنیا کے دیگر ملک منشیات سے دوائیں بناتے ہیں، فیکٹری کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، اللہ کے فضل سے منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button