فلم ‘رہبرا’ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اور اداکار عائشہ عمر تقریباً 3 سالوں سے اپنی فلم ‘رہبرا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اب آخر کار دونوں کی یہ فلم مکمل ہونے جارہی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں احسن خان کا کہنا تھا کہ فلم پر بہت اب بہت تھوڑا کام باقی ہے، صرف کچھ سینز کی شوٹنگ اور ایک گانا، ہم دونوں اداکاروں کو اکٹھے تاریخ ملنا بھی کافی مشکل تھا، اس لیے حال ہی میں ہم نے ارادہ کیا کے ساتھ بیٹھ کر کوئی حل نکالا جائے، پروڈیوسرز کے مطابق فلم رواں سال ریلیز ہوجائے گی۔
اداکار نے مزید کہا کہ یہ ایک رومانوی فلم ہے، کچھ مزاحیہ سینز بھی موجود ہیں، فلم میں راحت فتح علی خان کا بھی ایک گانا موجود ہے جو مجھے بےحد پسند ہے۔
‘رہبرا’ کی ہدایات امین اقبال دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر سائرہ کا تعلق امریکہ سے ہے۔
ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں احسن خان نے عائشہ عمر کو سراہاتے ہوئے کہا تھا کہ عائشہ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا سفر تھا، عائشہ عمر بہترین اداکارہ ہیں، ڈائریکٹر امین اقبال نے بھی اپنا کام اچھے طریقے سے کیا، پروڈیوسر سائرہ، جو کہ امریکا سے تعلق رکھتی ہیں، ایک زبردست خاتون ہیں۔
