فلم فیسٹیول ہال میں آگ پر قابو پالیا

مصر میں ال گونا فلم فیسٹیول کے مرکزی ہال میں اچانک بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا ،

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے فلم فیسٹیول میں آتشزدگی کے کچھ دیر بعد ہی واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

فلم فیسٹیول کی انتظامییہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ال گونا فلم فیسٹیول منیجمنٹ نے ال گونا کانفرنس اینڈ کلچر سینٹر میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کا اعلان کیا’۔

انتظامیہ نے کہا کہ ’آگ لگنے کے بعد ال گونا فلم فیسٹیول منیجمنٹ نے سول پروٹیکشن فورسز کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کے لیے ال گونا فائر فائٹنگ فورسز کے تعاون سے فائر ٹرک بھیجے’۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فیسٹیول کی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر تفصیلی تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور شبہ ہے کہ کوئی شارٹ سرکٹ ہوا تھا۔

فیسٹیول انتظامیہ نے عربی زبان میں ایک ریکارڈنگ بھی ٹوئٹ کی جس میں فیسٹیول کی کمپنی اور اس کام ڈیولپمنٹ ہولڈنگ کے چیئر پرسن سمیع سویرس نے بھی مذکورہ بیان دہرایا۔

Back to top button