فواد عالم نے ایک ہی اننگز میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی لیکن قومی ٹیم کے بلے باز فواد بلے باز سنچری بنا کر کئی ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 101 رنز سے شکست دی تھی۔میچ کے آخری دن فواد عالم کی سنچری اور کپتان محمد رضوان کے ساتھ عمدہ شراکت بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔ایک عرصے بعد دورہ انگلینڈ کے ذریعے قومی ٹیم میں واپس آنے والے فواد عالم نے مشکل حالات میں سنچری اسکور کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا۔فواد عالم نے پہلی سنچری 11سال قبل ڈیبیو پر سری لنکا کے خلاف اسکور کی تھی اور اس کے بعد فواد عالم نے صرف چھ ٹیسٹ میچ کھیلے اور اگلی سنچری آج 4ہزار 218دن کے بعد اسکور کی۔
یہ پہلی اور دوسری سنچری کے درمیان تیسرا بڑا فرق ہے جہاں سب سے زیادہ 5ہزار 93 دن کے بعد اسکور کی تھی جبکہ بھارت کے مشتاق علی کی پہلی اور دوسری سنچری کے درمیان 4ہزار 544دن کا فرق تھا جس کے بعد فواد عالم کی پہلی اور دوسری سنچری کے درمیان فرق اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔فواد عالم نے چوتھی اننگز میں کھیلتے ہوئے 269 گیندیں کھیلیں اور اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچویں نمبر یا اس سے نیچے آ کر اس سے زیادہ صرف 9 بلے باز ہی گیندیں کھیل سکے ہیں جبکہ اس صدی میں صرف دو بلے باز ایسا کر سکے ہیں۔فواد عالم اور محمد رضوان نے 165 رنز کی شراکت کے دوران 380 گیندوں کا سامنا کیا اور یہ چوتھی اننگز میں گیندوں کے اعتبار سے پاکستان کی دوسری سب سے بڑی شراکت ہے جہاں سب سے زیادہ 400 گیندیں کھیلنے کا اعزاز یونس خان اور شان مسعود کی جوڑی کے پاس ہے جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف 400 گیندیں کھیلی تھیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے ایک اور اعزاز بھی حاصل کیا اور اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں میچ کے پانچویں دن اس سے زیادہ صرف تین شراکتیں قائم ہوئی ہیں۔اس سے قبل 165 رنز سے زائد ایک شراکت انگلینڈ کے بین اسٹوکس جوز بٹلر نے بنائی تھی جبکہ دو شراکتیں اے بی ڈی ویلیئرز اور فاف ڈیو پلیسی کی جوڑی نے بنائیں۔پاکستان نے اننگز میں 123.3 اوورز کھیلے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان نے چوتھی اننگز میں اس سے قبل صرف تین مواقع پر اس سے زیادہ اوورز کھیلے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button