فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے4 مزدور جاں بحق

فیصل آباد میں سمانہ پل کے قریب پروسیسنگ ملز میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت گر گئی اور چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر سمانہ پل کے قریب ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکےسے فیکٹری کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا اور کام کرنے والے کئی مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ فیکٹری میں حادثے کےمقام پر 20 مزدور کام کررہے تھے۔حادثے کےبعد بارہ افراد کو امدادی کارروائی کےبعد تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد علی فیکٹری کےجائزہ لینے پہنچےجہاں انہوں نے زخمیوں کےبہترعلاج کےلئےالائیڈ اسپتال انتظامیہ کوہدایت کیں۔
ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کابڑا حصہ منہدم ہوگیا، فیکٹری کی عمارت بظاہرخستہ حال اور پرانی تھی۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سے بوائلر کی انسپیکشن کاریکارڈ طلب کر لیا۔
