قومی بلے باز آصف علی کی پتنگ بازی

پاکستانی بلے باز محمد آصف نے سیمی فائنل میچ سے قبل پتنگ بازی کا لطف اٹھایا ، دبئی کی تیز ہوائوں میں وہ چرخی اور پتنگ کے ساتھ مشغول دکھائی دیئے۔

آصف علی نے یہ ویڈیو منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی مہارت سے پتنگ اڑا رہے ہیں۔ قومی جارحانہ بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حال ہی میں آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

قومی بلے باز آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

قومی ٹیم 2 روز کے آرام کے بعد آج سے سیمی فائنل کی تیاری شروع کر رہی ہے جو 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button