ایلون مسک کے اثاثوں میں 323 ارب ڈالر کمی
گاڑیاں بنانے والی مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت کم ہو کر 323 ارب ڈالر رہ گئی ، امریکی جریدے بلوم برگ کےمطابق ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت میں کمی کمپنی کے 10 فیصد شیئرز کی ممکنہ فروخت سے ہوئی۔
کمپنی کے اثاثوں کی مارکیٹ قیمت 133 بلین ڈالر کم ہو گئی ہے ، کمپنی کے حصص کی مالیت 11.6 فیصد کم ہو کر 1026 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر صارفین سے پوچھا تھا کہ امیر ترین افراد پر ٹیکس بڑھائے جانے کے بعد کیا میں اپنی کمپنی کے 10 فیصد حصص فروخت کر دوں۔
بڑی کمپنیوں میں سے ایک ایمازون کے مالک جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ مکینزی اسکاٹ کے درمیان 2019 میں علیحدگی پر بیزوس کے اثاثوں میں 36 ارب ڈالر کی کمی آئی تھی۔
