وفاقی کابینہ کا لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا فیصلہ

کورونا وائرس کے باعث وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی جبکہ ہنر سے متعلق تجارت اور کاروبار کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ درزی، پلمبر الیکٹریشن، مکینک اور حجام کے کاموں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کرونا کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی منظوری دے دی۔ ملک میں لاک ڈاؤن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے بعد کھلنے والے شعبوں سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کرلیے گئے ہیں۔حکومت نے ہنر سے متعلق تجارت اور کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد درزی، پلمبر الیکٹریشن، مکینک اور حجام کی کاموں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی تاہم فضائی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت عوامی اجتماعات،شادی ہالز،سینما اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔حکومت نے تعمیراتی شعبے سے منسلک دیگر شعبے بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعمیراتی شعبے میں مختلف منصوبوں کی ذمہ داری صوبوں کے درمیان طے کی جائے گی۔ ہرصوبہ زیرالتواء ترقیاتی اورتعمیراتی منصوبوں سے متعلق حکمت عملی بنائے گا۔
کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ ای او بی آئی پینشن میں اضافہ کی سمری موخر کر دی۔ احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے کابینہ کو بریفنگ دی جبکہ احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفر پر ایڈوانس انکم سپورٹ کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیات تبدیلی کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔ قبل ازیں ملک بھر میں مزید 10 دن کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر قومی رابطہ کمیٹی کا اتفاق ہو ا۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے کی تجویز کو زیر بحث لایا گیا جس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی نے مزید 10 روز تک لاک ڈاؤن میں توسیع دینے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 10 کم رسک والی انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے۔ آٹو موبائل ، اسیمبلز ، بک شاپس کو لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کا امکان ہے۔ صنعتوں کو استثنیٰ دو مراحل میں دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق اپنی تجویز پیش کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button