نون لیگی رہنما نےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت کردی

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت کردی۔

رہنمان لیگ جاوید لطیف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پنجاب بھر میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرنی چاہیے۔پیپلزپارٹی سے کسی بھی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔

رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ عالمی قوتیں پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے 4سالہ دور میں کیا کارنامہ انجام دیا؟بھٹو اور نوازشریف کیخلاف عالمی سازش سمجھ میں آتی ہے۔میں آج بھی یہی کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے سہولت کاری موجود ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے جیل میں بیٹھ کر الیکشن کمیشن کے افسران کو دھمکیاں دیں۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا جائے کیا الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی ایف آئی آر درج کروائی؟کیا سائفرکیس کو کسی نے قطری خط کی طرح سنجیدگی سے لیا؟کل کا فیصلہ ہمارے لئے پہلی لیول پلینگ فیلڈ ہے۔آج بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے کہاجاتا ہے کہ وہ بہت مقبول ہیں۔کیا ملک مخالف کام کرنیوالے زیادہ مقبول ہوتے ہیں؟ ۔ہم سے پوچھاجارہاہے کہ ہم جلسے جلوس کیوں نہیں کررہے۔ہمارے لوگ اپنے اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ کررہےہیں۔ہماری قیادت بھی ایک دو روز میں جلسے کرنا شروع کردے گی۔

Back to top button