ماڈل کورٹس نے ایک روز میں 200 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

ملک بھر میں قائم کردہ ماڈل کورٹس نے ایک روز میں 200 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے ، ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 13 اور منشیات کے 54 مقدمات کا فیصلہ سنایا ، تمام عدالتوں نے مجموعی طور پر 310 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔
پنجاب بھر میں قتل کے 3 منشیات کے 10، خیبر پختونخوا میں قتل کے 1 اور منشیات کے 18، سندھ میں قتل کے 9 اور منشیات کے 26 مقدمات کا فیصلہ ہوا ، 2 مجرموں کو سزائے موت ، 2 مجرموں کو عمر قید جبکہ دیگر 17مجرموں کو 26 سال 8 ماہ 26 دن قید اور 14 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر 51 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے، ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 82 مقدمات کے فیصلے کردیے۔ تمام عدالتوں نے 197، گواہان کے بیانات قلمبند کیے، 21 مجرمان کو 18 سال قید اور 47300 روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
