دلیر مہندی کا جشن عیدمیلاد النبی پر نعتیہ کلام جاری

بھارت کے معروف بھنگڑا گلوکار دلیر مہندی نے جشن عید میلاد النبی ﷺ پر رسول اکرم ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی نعتیہ کلام سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کر دیا جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
دلیر مہندی نے خصوصی کلام کو شیئر کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد بھی دی ۔
دلیر مہندی کی طرح دیگر بھارتی و غیر مسلمان گلوکار بھی ماضی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی کلام اور پیغامات جاری کرتے رہے ، دلیر مہندی معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے بڑے بھائی ہیں۔
