ماہرہ خان کا توند والا ادھیڑ عمرشوہر کون ہے؟


اداکار بلال اشرف نے پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ٹیلی فلم میں بڑی کامیابی سے ان کے شوہر کا کردار ادا کیا یے۔ نگار کا کردار ماہرہ خان نے نبھایا ہے جبکہ بلال نے بطور ان کے شوہر جوانی سے بڑھاہے تک کے تمام رول ادا کیے ہیں جو کہ کافی مشکل کام تھا۔ بلال کا کہنا ہے کہ انہوں نے نگار جوھر کے شوہر کا رول چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور صرف ایک ہیرو کا ہی نہیں بلکہ ایک نوجوان اور پھر ادھیڑ عمر شخص کا کردار بھی نبھایا، انہوں نے بتایا کہ آخری رول میں انکی توند بھی نکلی دکھائی گئی ہے حالانکہ وہ حقیقی زندگی میں ایک دبلے پتلے اور اسمارٹ آدمی ہیں۔

اس ٹیلی فلم میں بلال اشرف کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے اور مداح انکے گیٹ اپ اور کردار کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ اس ٹیلی فلم کا ٹیزر اور تصاویر جاری ہونے کے بعد ماہرہ کے علاوہ بلال کے گیٹ اپ کو بھی حقیقت سے قریب تر قرار دیا جا رہا یے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ اداکار فلموں میں ایک سمارٹ اور فٹ ہیرو کا کردار نبھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن بلال اشرف کو اس ٹیلی فلم میں پہلے ایک نوجوان اور پھر ادھیڑ عمر شخص کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلال نے اس ٹیلی فلم سے چھوٹی سکرین پر ڈیبیو کیا ہے، اس سے قبل وہ صرف بڑی سکرین پر ہی نظر آ رہے تھے۔ ٹیلی فلم میں کام کے تجربے بارے بلال اشرف نے اردو نیوز کو بتایا کہ انہیں اس کا بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے جو ان کی توقعات سے بڑھ کر ہے۔ بلال اشرف نے اس کردار کے انتخاب کے بارے میں بتایا کہ یہ کردار مینٹلی، ایموشنلی اور فزیکلی ایک چیلنج تھا۔ مجھے ایک موقع ملا، کچھ مختلف کرنے کا، یوں میں نے صرف ہیرو کا ہی نہیں بلکہ ایک نوجوان اور پھر ادھیڑ عمر شخص کا کردار بھی نبھایا، اس دوران میری توند بھی نکلی لیکن یہ چیلنج کا حصہ تھا۔

بلال چونکہ فلموں سے ٹی وی کی طرف آئے ہیں لہذا ان سے فلم اور ٹی وی کی سکرین کا فرق بھی پوچھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے بڑی اور چھوٹی سکرین سے فرق نہیں پڑتا، ہاں کیمرے کا زرا فرق ہوتا ہے لیکن کام تو وہی ہوتا ہے لہٰذا مجھے کوئی خاص فرق نہیں لگا۔ بلال کہتے ہیں کہ انہیں چھوٹی سکرین پر خود کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور آگے بھی جب انہیں کوئی چیلنجنگ کردار۔ملے گا تو وہ ضرور ادا کریں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کچھ ناقدین نے ٹیلی فلم کی ڈائریکشن پر سوال اٹھائے ہیں تو بلال نے کہا کہ اگر کسی نے تنقید کی ہے تو اسکی پرسنل چوائس ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ ہر پراجیکٹ کے اپنے کچھ مسئلے مسائل ہوتے ہیں، لیکن مجھے میرا کردار چیلنجنگ لگا تو میں نے کر لیا اور ایسا کرتے ہوئے مجھے بہت مزا بھی آیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ وہ کن اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، بلال اشرف کا کہنا تھا کہ ہماری ساری ہی اداکارائیں بہت باصلاحیت ہیں، دیکھیں آگے کس کے ساتھ جوڑی بنتی ہے اور کون سا پراجیکٹ کس کے ساتھ آفر ہوتا ہے۔ لیکن جو کردار بھی میرے دل کو اچھا لگا، میں قبول کر لوں گا۔

Back to top button