ماہرہ خان کیلئے دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین کیوں تھا؟

حال ہی میں اپنے قریبی دوست سلیم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین اور آسان تھا، ماہرہ خان نے 4 اکتوبر کو اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جب کہ ان کی منیجر اور بھائی سہیل خان نے دو اکتوبر کو اداکارہ کی شادی کی تصدیق کی تھی، ماہرہ خان نے دو اکتوبر کو اپنے دیرینہ دوست صنعت کار سلیم کریم سے پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں شادی کی تھی، ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی۔اداکارہ نے اپنی مختصر انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ان کے لیے دوسری شادی کا فیصلہ کرنا مشکل تھا اور ساتھ ہی یہ آسان بھی تھا، ماہرہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں، ان کے شریک حیات اور بیٹے کو اپنی دعاؤں یاد رکھیں۔جہاں لوگوں نے جوڑے کی بھوربن میں ویڈیوز دیکھ کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وہیں بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر مختلف زاویوں سے اس شادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیاکسی کو شادی ختم کرنے کا کہنا بہت آسان ہوتا ہے، اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرنا اور پھر اس سلسلے سے گزرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، کوئی بھی انسان یہ فیصلہ آسانی سے نہیں کرتا لیکن جب فیصلہ کر لیتا ہے تو پھر بس قدرت اس کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے، مشکل وقت ہوتا ہے لیکن گزر ہی جاتا ہے۔ماہرہ جیسی خواتین ایسے لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ماہرہ کی پہلی شادی کیوں ختم ہوئی، اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے اس کے بعد کیا کیا، وہ دیکھنے لائق ہے۔ وہ سپر سٹار بنیں، انہوں نے میشن کے نام سے اپنی ایک کمپنی بنائی جو خواتین کی خود مختاری کے لیے کام کرتی ہے، اس دوران انہیں کسی سے محبت ہوئی، ان کی محبت ان کے چہرے پر دکھائی دیتی تھی، انہوں نے اس محبت کو کئی سال پرکھا۔ماہرہ اور ان کے دلہے کے چہرے پر موجود خوشی دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو پانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور بہت سوچ سمجھ کر کی ہے۔
