متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں

امریکی اور یورپی کمپنیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب کی فضائی کمپنیوں اتحاد اور فلائی دبئی نے تل ابیب جانے والی مسافر بردار اور مال بردار پروازوں کو منسوخ کردیا۔ اس سے قبل امریکی اور یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی تل ابیب کےلیے اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔ دونوں کمپنیوں کی آج چار پروازیں شیڈول تھیں جب کہ فلائی دبئی نے حال ہی میں اسرائیل کےلیے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ نہیں بتائی تاہم یہ فیصلہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے بعد لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے اور میڈیا ہاؤسز تک کو راکٹ حملے میں تباہ کردیا گیا ہے، فضائی بمباری میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 170 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ جواب میں حماس نے بھی اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button