مجرموں کی شکل میں ملک یزیدیت کے نرغے میں ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران کانے کہا ہے کہمجرموں کے برسرِ اقتدار گروہ، جسے تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور انکے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کے نرغے میں ہے،13اگست کو حقیقی آزادی جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھا یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبر پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے، کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے انکی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کےعظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا، ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا مجرموں کے برسرِ اقتدار گروہ، جسے تبدیلئ حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور انکے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کے نرغے میں ہے، کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گے یا بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟، 13اگست کو میں اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

دوسری جانب کراچی کے حلقہ این اے 245 کے امیدوار محمود مولوی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، حلقے کی صورتحال اور الیکشن مہم بارے آگاہ کیا۔

ملاقات میں عمران خان نے گھر گھر بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کراچی کے لوگوں کو تحریک انصاف پر اعتماد ہے، پی ٹی آئی این اے 245 سے دوبارہ کامیاب ہوں گے، پی ٹی آئی اس حلقے سے دوبارہ کامیاب ہوگی۔

اس موقع پر محمود مولوی نے کہا کہ یہ نشست دوبارہ جیت کر آپ کو تحفہ دیں گے، چیئرمین خود الیکشن مہم کے لیے جلد کراچی آئیں گے۔

Back to top button