محمد زاہد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار

سابق فاسٹ بالر محمد زاہد پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف تقرریاں کیں جن میں بالنگ کوچ کی حیثیت سے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد کی بھی تقرری شامل تھی۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان کی طرح محمد زاہد بھی انگلینڈ میں رہائش پذیر ہیں اور محمد زاہد دسمبر میں اپنی فیملی کے پاس چھٹیاں گزارنے گئے جس کے بعد واپس نہیں آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زاہد کی فیملی نہیں چاہتی تھی کہ وہ پاکستان جا کر دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں اور ان کی فیملی محمد زاہد کے ساتھ ہی انگلینڈ میں رہنے کی خواہشمند تھی۔ محمد زاہد لاہور میں اکیلے رہ رہے تھے جس کی وجہ سے مجبوراً انہیں اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد زاہد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بالنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں، وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے دستبردار ہوئے ہیں اور ان کے متبادل کےلیے تقرری کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
