مداح نے شاہ رخ کی پوری فیملی ایک فریم میں ڈال دی

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی مرحوم والدین کے ہمراہ فیملی کی ایک ہی فریم میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شاہ رخ خان کی دو سال سے کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن مداحوں کے دلوں میں ان کی محبت کم نہیں ہوئی ہے۔
شاہ رخ خان کے خاندان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے مرحوم والدین اور بہن بھی موجود ہیں۔مداح نے ایک تصویر بنائی ہے جس میں شاہ رخ خان کے والد تاج محمد، والدہ اور بہن شہناز لالہ رخ بھی موجود ہیں جبکہ اس کےعلاوہ شاہ رخ خان، اہلیہ گوری، بیٹی سہانا، بیٹا آریان اور ابراہم بھی موجود ہیں۔
ایک ہی فریم میں پورے خاندان کو جمع کرنے کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یہ تصویروائرل ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان 15 سال کے تھے تو ان کے والد کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے جبکہ والدہ کی وفات کی وقت ان کی عمر 26 سال تھی۔
