ندا یاسر صرف شوہر کے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں

مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مداح مجھے پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں۔
مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکاری وہ اس لیے نہیں کررہی ہیں کیوں کہ وہ مارننگ شو میزبان ہونے کے باعث اپنے بچوں اور گھر کو زیادہ وقت دے سکتی ہیں۔ ندا نے کہا کہ آج تک سیکھ رہی ہوں شروع میں میزبانی سے متعلق کچھ نہیں معلوم تھا۔ اداکاری کے مقابلے میں میزبانی آسان ہوتی ہے، یہاں اسکرپٹ نہیں پڑھنا ہوتا، آپ جیسے ہوتے ہو ویسے ہی نظر آتے ہو، اچھا میزبان وہی ہے جو مہمانوں سے باتیں نکلوانے کا ہنر جانتا ہو۔ ندا نے کہا کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی مداح ہیں، ہمارے ڈرامے آج بھی بہت اچھے ہیں اور بھارتی آج بھی ہمارے ڈرامے کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ میں اپنے شوہر کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنا چاہوں گی کیوں کہ اس سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ شوہر بچوں کی مصروفیت کو مد نطر رکھتے ہوئے کام لیں گے۔ فلموں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بننے والی فلمیں اچھی ہیں اور بہت بہترین ہدایتکار بھی ہیں جو اچھی فلمیں بنانا جانتے ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے۔ ندا یاسر نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے وہ خواتین میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہیں جو مختلف شعبوں سے وابستہ ہوتی ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اور میری باتیں خواتین کےلیے متاثر کن ہوں۔ خواتین میرا پروگرام بہت پسند کرتی ہیں ورنہ وہ اب تک بند ہوجاتا۔ ہر کسی کو پسند نہ پسند کا اختیار ہے لیکن اکثر اوقات لوگ اس حد تک پہنچ جاتے ہیں کہ گالیاں اور بد دعائیں دیتے ہیں، مداح پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button