مرتضیٰ بھٹو کو سازش کے تحت شہید کیا گیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کو گھنائونی سازش کے تحت شہید کیا گیا ہے اور وہ سازش یہ تھی کہ ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیے دوسرے بھٹو کو قتل کر دو ۔
بلاول بھٹو زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی تو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا۔
انہوں نے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہو گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو جمہوریت کے لٸے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔
