مریم نواز کی ضمانت فوری معطل نہیں کی جاسکتی

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی، مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔ تحریری حکم کے مطابق نیب نے کہا کہ دوبار طلبی کے باوجود مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت کے تحریری حکم میں بتایا گیا ہےکہ 7 اپریل کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر عدالت نے مریم نواز کو 7 اپریل کےلیے نوٹس جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button