نواز شریف کی وطن واپسی کیلئےعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی، وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، مریم نے پتھر نیب کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو مارے، جن کے نیب میں کیس وہ زیادہ بول رہے ہیں، عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہوگا، عثمان بزدار رہے گا۔
گرلز کالج کی افتتاحی تقریب سے شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں، مریم نواز شہباز شریف کو پھنسا رہی ہیں، حکومت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت جائے گی، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹی وی پر بول رہا ہے سب کے نیب میں کیسز ہیں، لیکن عمران خان کسی مشکل میں پھنس بھی گیا تو بھی این آر او نہیں دے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کو پھنسانے جا رہی ہیں، جو پتھر مریم لائی تھیں وہ سب شہباز شریف کی سیاست کو پڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار رہیں گے اور ان کے ساتھ کچھ نہیں ہو گا۔چین کے ساتھ ایم ایل ون منصوبے پر بات کرتے ہوئے چین کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں، چین 40 سال کی لیز مانگ رہا ہے، لیکن ہم 20 سال کی لیز دینا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، راولپنڈی میں تعلیم کے شعبے میں کئی نئے ادارے قائم کیے گئے، شعبہ صحت میں ماں اور بچے کی صحت کے منصوبوں کو ترجیح دی، ہم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعمیر کےلیے تیار ہیں، راولپنڈی میں 5 یونیورسٹیاں بنائیں گے، رواں یا آئندہ سال شہر کو 2 نئے کالج مزید دیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا گزشتہ حکومتوں نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کےلیے کچھ نہیں کیا، ایم ایل ون بہت بڑا منصوبہ ہے، سرکاری کالجز اور اسکولوں کا دورہ کیا اور ان کے مسائل حل کیے، ریل یونیورسٹی میں دنیا بھر سے لوگ تعلیم حاصل کرنے آئیں گے، کورونا کے دوران بھی ایک کتاب لکھی جو 6 ستمبر کو آ رہی ہے، برصغیر کی سب سے بڑی ریل یونیورسٹی راولپنڈی میں بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button