مزید لیگی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ

محکمہ اینٹی کرپشن نے اہم سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ڈی گوہر نفیس کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پنجاب کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنےکا فیصلہ کیا گیا ۔ قبضوں ، مختلف پراجیکٹس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے 37 سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ان سیاستدانوں میں رانا ثناءاللہ، رانا مشہود ، خواجہ آصف، رانا مبشر کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ افضل ہنجرا، اجمل ہنجرا ، میاں ریاض،عباداللہ ، سابق چیئرمین ، سابق چیئرمین رانامحمدعظیم،اشرف عباس ڈوگر،ریاض گورائیہ، میاں ذوالفقار،روحیل اصغر، سہیل شوکت، غزالی سلیم بٹ کے خلاف تحقیقات کی بھی منظوری دی۔ جن سیاستدان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے ان میں موجودہ ایم این ایز، ایم پی ایز شامل ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سرکاری زمینوں پر کئی سال سے اربوں کی زمین پر قبضے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے کا بیانیہ اپنایا تھا جس پر عوام نے ان کے بیانیے کو خوب سراہا اور 2018ء کے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو منتخب کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے بیانیے کے مطابق کرپشن کیسز میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کسی طور پر سیاسی رہنما بھی کرپشن کی تحقیقات سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دو سالہ دور حکومت میں اب تک کئی رہنماؤں کو کرپشن پر گرفتار بھی کیا تاہم اب اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید 37 رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے ، ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔
