مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں فری وائی فائی سروس

سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی حکومت نے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ملک بھر میں 60 ہزار مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر شہریوں کو وائی فائی کی مفت سروس مہیا ہوگی۔ اسپتال، مالز اور پبلک پارکوں میں بھی فری وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی جب کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بھی وائی وائی فائی سروس دی جائے گی۔ سروس کے تحت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں شہریوں کو دو گھنٹے کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کریں گی۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ان اقدامات پر عملدرآمد کے لیے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام حکام ساتھ کام شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button