’’معروف اداکارہ عریشہ رازی کو دُولہا مل گیا‘‘

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ عریشہ رازی شادی کی بندھن میں بندھ گئی ہیں، اداکارہ کے مداح لاکھوں کی تعداد میں ہیں، ان کے انسٹاگرام پر بھی 10 لاکھ فالوورز ہیں، عریشہ رازی نے میڈیا انڈسٹری میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اینٹری دی تھی۔عریشہ کی بڑی بہن سارہ رازی نے بھی بطور چائلڈ ایکٹر شہرت حاصل کی، عریشہ نے اپنا شوبز کا سفر کامیابی سے جاری رکھا اور اب ایک معروف اداکارہ ہیں، وہ کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں نظر آ چکی ہیں جن میں ’دکھاوا‘، ’دل پہ زخم کھائے‘، ’چوراہا‘ ’چاند کی پریاں‘، ’مکافات‘ اور ’تمہارے عشق کے نام‘ شامل ہیں۔ اداکارہ فلمی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں، اور بچوں کی ٹیلی فلم ’’تین بہادر‘‘ میں اداکارہ نے آمنہ کے کردار کے لیے وائس اوور ریکارڈ کرایا تھا اور اس کردار کو بچوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا، اس کے علاوہ فلم ’’سچ‘‘ میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔پرستار ان کی معصومیت، خوبصورتی اور غیر معمولی اداکاری کو بیحد پسند کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک شاندار سوشل میڈیا انفلوئینسر بھی ہیں، عریشہ رازی کا نکاح 2022 میں ہوا۔ وہ 2024 میں عبداللہ فرخ سے شادی کرنے والی ہیں، حال ہی میں کراچی میں عریشہ رازی کی شادی کی تقریبات شروع ہوئیں، ڈھولکی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب کے دوران عریشہ رازی بہت جاذب نظر لگ رہی تھیں۔انہوں نے آغا نور کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا اور اپنا میک اپ رابعہ انعم سیلون سے کروایا تھا، تقریب کے فوٹوگرافر عبدالصمد ضیاء تھے، خوبصورت تقاریب کو ایک خوبصورت عنوان دیا گیا جو اس طرح ہے، عریشہ کو دُلہا مل گیا، عریشہ رازی نے اپنے ڈھولکی ایونٹ کی ایچ ڈی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Back to top button