مقبوضہ کشمیر میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

مقبوضہ وادی میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا اور شوپیاں میں 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پہلاواقعہ ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سکیورٹی فورس کے ہیڈ کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارلی، دوسرا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ بھارتی حکام نے دونوں اہلکاروں کی خودکشی کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی سے متعلق کیس درج کرلیا گیا جب کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007 سے لیکر اب تک 483 بھارتی فوج کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button