ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر کو کیا وارننگ دے دی؟

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر کو پہلی وارننگ دے دی ہے اور اس بارے خود سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں بتایا ہے. ملالہ یوسفزئی نے ویڈیو میں شوہر کو داڑھی کٹوانے پر گھر نہ آنے کی وارننگ دی ہے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور ان کے شوہر عصر ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دونوں کھیل کھیلتے نظر آرہے ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں باری باری مستقبل کے کسی پلان سے متعلق سوال پوچھ کر ایک گلاس کی جانب پین اچھال دیتے ہیں۔ پین گلاس کے اندر گرنے کا مطلب ہاں اور باہر گرنے کا مطلب نہ ہے۔
سب سے پہلے ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کیا مجھے جم جانا چاہیے؟ جس پر ان کا نشانہ چوک جاتا ہے یعنی ناں ہو گئی۔ اس کے بعد ان کے شوہر عصر ملک کہتے ہیں کہ کیا ہمیں پلے اسٹیشن خریدنا چاہیے؟ اس پر ان کا نشانہ بھی چوک جاتا ہے۔ دوسری باری پر ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ کیا عصر کو داڑھی صاف کر لینی چاہیے؟ اس کے بعد وہ گلاس کا نشانہ لگائے بغیر ہی پین پھینک دیتی ہیں اور شوہر کو کہتی ہیں انہیں داڑھی کٹوانے کی اجازت نہیں ہے اور اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں گھر چھوڑنا پڑے گا۔جواب میں عصر ملالہ سے جنوری میں نئے سال کے شاپنگ پلان بارے پوچھتے ہیں، لیکن یہ نشانہ بھی چوک جاتا ہے۔ ملالہ کا اگلا سوال ہے کہ کیا مجھے حسن منہاج کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دینا چاہیے؟ پھر ان کے شوہر کہتے ہیں کیا مجھے حسن منہاج کو فالو کرنا چاہیے، اس سوال پر دونوں کا نشانہ نہیں لگتا۔
یاد رہے حسن منہاج ایک معروف امریکی کامیڈین اور اداکار ہیں۔ ویڈیو کےآخر میں ملالہ کہتی ہیں جو لوگ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں کیا انہیں اور حسن منہاج کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ فنڈ میں حصہ ڈالنا چاہیے، یہ کہہ کر ملالہ نشانہ لگانے کی بجائے اٹھ کر پین گلاس میں ڈال دیتی ہیں۔یعنی اسکا جواب انہوں نے زور زبردستی سے ہاں میں لے لیا۔
