منی بجٹ منظور، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب

وفاقی حکومت نے منی بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں صرف ایک نکاتی ایجنڈا پربات ہوگی جبکہ اجلاس میں منی بجٹ پر ارکان کوبریفنگ دی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کل منی بجٹ کی منظوری دیگی۔
کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ اگلے روز قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائیگا، دوسری جانب وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ پر گفتگو میں کہا کہ فنانس ترمیمی بل تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کیلئے تیار ہوں۔

Back to top button